اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔
پی سی ایل ایڈیشن 10 گیارہ اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹور پہلے مرحلے میں لومینارا ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک دکھائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ایرانی سفیر ہز یکسیلنسی رضا امیری مخدوم کا پیغام محبت
حیدرآباد اور کراچی کے بعد ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کرے گی، بورڈ کے مطابق ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ٹرافی ٹور کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کرکٹ کے گہرے جذبے کی عکاسی کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے شائقین ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دل اور روح ہیں۔