اتوار,  16 مارچ 2025ء
چیمپئنز ٹرافی فائنل ، نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فائنل میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ، ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بتایا کہ بائولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے۔ وکٹ اچھی لگ رہی ہے ،پچ ویسی ہی ہے ،جیسے بھارت کے خلاف پچھلےمیچ کی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

واضح رہے  25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں