جمعرات,  06 مارچ 2025ء
بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

وکٹ کیپر بلے باز نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بغیر کسی جیت کے باہر ہونے کے بعد گزشتہ چند ہفتے میرے لیے بہت مشکل رہے۔

مزید پڑھیں:محمد نبی کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

مشفیق الرحیم نے کہا کہ میں آج سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہماری عالمی سطح پر کامیابیاں محدود رہی ہوں لیکن جب بھی اپنے ملک کے لیے میں میدان میں اترا، پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ سو فیصد سے بھی زیادہ دینے کی کوشش کی۔

وکٹ کیپر بلے باز نے 2005 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا، ان کی ون ڈے اننگز کا آغاز 2006 سے ہوا۔ انہوں نے 274 میچز کھیل رکھے ہیں، جن میں انہوں نے 7795 رنز بنائے، ان رنز میں ان کی 9 سنچریاں اور 49 نصف سنچریاں شامل ہیں

مزید خبریں