منگل,  04 مارچ 2025ء
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان، کپتانوں کا فیصلہ بھی ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا کپتان سلمان علی آغا جبکہ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پرحسن نواز،عاکف جاوید،محمدعلی اورعبدالصمد کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے،پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں 16 مارچ سے5 اپریل تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔عاقب جاوید نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

عاقب جاوید نے کہا کہ سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

مزید خبریں