هفته,  01 مارچ 2025ء
چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

کراچی(روشن پاکستان نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ہینرک کلاسن نے 64 رنز بنائے۔ جوفرآرچر نے 2 اور عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ ٹیم اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، نو رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری، فل سالٹ 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

مجموعی اسکور 20 پر پہنچا تو جیمی اسمتھ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ تیسری وکٹ بین ڈکٹ کی گری انہوں نے 24 رنز بنائے۔ تینوں کھلاڑی مارکو جینسن کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 99 کے مجموعی اسکور پر گری، ہیری بَروک 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اسکور 103 پر پہنچا تو پانچویں وکٹ جوروٹ کی گری، انہوں نے 37 رنز بنائے۔ 114 کے مجموعی اسکور پر چھٹا کھلاڑی آئوٹ ہوا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا افغانستان میچ گیلی آئوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ

بعدازاں انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز بھی بڑی باری لینے میں ناکام رہے، اور انگلش ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پروٹیز کی جانب سے جینس اور ملڈر نے تین تین جب کہ مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک میچ جیت چکی ہے جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، انگلینڈ کو اپنے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں