راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا 9واں میچ آج بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین کھیلا جانا تھا، مگر دو روز سے جاری بارشوں کے باعث میچ کے شروع ہونے میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ابھی بھی اسٹیڈیم میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث میچ کے شروع ہونے میں مزید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ مسلسل بارش کی صورت میں میچ کے منسوخ ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ اس صورت میں پاکستان کی پوزیشن گروپ میں آخری رہے گی کیونکہ بنگلہ دیش کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق، اگر میچ میں ایک گیند بھی ہوتی ہے تو ٹکٹ کی قیمت واپس نہیں کی جا سکتی۔ تاہم، اگر میچ شروع نہ ہو سکا تو شائقین کو ان کے ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے جیل میں پاکستان کا میچ دیکھا، ہارنے کی وجہ سے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا: علیمہ خان