راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لیںڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 236رنز بنائے،نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نجم الحسین شانتو 44رنز بنا کر نمایاں رہے،ذاکر علی 45اور رشاد حسین نے 26 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائے گا