راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ پاکستان کے لئے بھی اہم ہے، اس میچ میں اگر بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو پھر پاکستان کے سیمی کھیلنے کے چانسز موجود رہیں گے۔
نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ٹام لیتھم، مائیکل بریسویل، ڈیون کونوے شامل ہیں۔
بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ بھارت سے 6 وکٹوں سے ہار گیا تھا، نجم الحسن شانتو بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے، بنگلہ دیش کو ایونٹ میں رہنے کے لئے ایک فتح درکار ہے، اس میچ کے بعد بنگلہ دیش کاپاکستان کے ساتھ ایک میچ رہ جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ