اسلام آباد( روشن پاکستان نیوز)بالی وڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے سر بھی چڑھ گیا، جنہوں نے بھارت کے پاکستان سے جیتنے پر رقص کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔
میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں منفرد ڈیزائن والی جرسی پہنے کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:تمھاری بہن پاکستان آ رہی ہے، ائیرپورٹ لینے آجاؤ، راکھی ساونت کا ہانیہ عامر کیلئے پیغام
یڈیو میں ان کی منفرد شرٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کا نام لکھا ہوا ہے۔راکھی ساونت نے اپنی ویڈیو میں خود کو پہلے بھارت کی بیٹی اور پاکستان کی ہونے والی بہو قرار دیا لیکن پھر بھارت کی جیت کا نعرہ بلند کیا ۔انہوں نے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو میچ کے روز بھاری ناشتہ کرنے سے گریز کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی وسیم اکرم سے کیٹ واک کا بھی مطالبہ کیا تاکہ اسٹیڈیم آئے شائقین کی بوریت کچھ دور ہو سکے۔راکھی نے کہا کہ جب بھارت وکٹ لے گا تو میں ڈانس کروں گی اور بھارت کی جیت پر لڈو کھائوں گی۔اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔