جمعه,  21 فروری 2025ء
گروپ اے،دوسرا میچ ،بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

دبئی(روشن پاکستان نیوز) چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 229 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شبھ من گل نے شاندار سنچری بنائی ، وہ 101 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،کے ایل راہول نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے ،روہت شرما نے 41 رنز کی اننگز کھیلی،ویرات کوہلی22،اکثر پٹیل 8،شریاس آئیر15 رنز بناپائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین 2،تسکین احمد اورمستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،شبھ من گل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار ہائے۔

قبل ازیں بنگلہ دیش نے بھارت  کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دیا ۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا اورپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.4اوورز میں 228 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ، اوپنر بیٹر فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

توحید ہردوئے نے شاندارسنچری سکور کی،ذاکر علی 68اور تنزید حسن نے 25رنز بنائے،محمد شامی نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ہرشت رانا 3اور اکشر پٹیل نے  2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں