جمعه,  21 فروری 2025ء
کوشش ہوگی آنے والے باقی تمام میچز میں کامیاب ہوں، رضوان

کراچی(روشن پاکستان نیوز) چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میں نیوزی لینڈ سے شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش تھی کہ نیوزی لینڈ کو کم ہدف تک محدود کرتے، ویل ینگ اور لیتھم کی سنچری نے میچ ہاتھ سے نکال دیا،میچ میں دو مرحلوں میں ہم نے اپنا مومینٹم کھویا۔

ان کاکہناتھا کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے۔ کوشش ہوگی آنے والے باقی تمام میچز میں کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی انجری سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے،وہ  پاور پلے میں بیٹنگ نہیں کر سکے جس کا نقصان ہوا۔ پاکستان دفاعی چیمپئن ہے جس کا ہم پر اضافی دباؤ تھا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے ہرا دیا ہے۔

قومی ٹیم کا اگلا میچ دبئی میں 23 تاریخ کو بھارت کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم نے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے

مزید خبریں