چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن بھی ایونٹ سے باہر

کراچی(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن بھی ایونٹ سے باہرہو گئے۔

انہیں وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ فرگوسن چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں لوکی فرگوسن کی جگہ کیل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل کیوی باؤلر بین سیئرز بھی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ کل آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز کو نوٹم جاری کردیا

مزید خبریں