جمعرات,  13 فروری 2025ء
کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ،پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کھیلا،کیوی کپتان

کراچی(روشن پاکستان نیوز) کیوی کپتان مچل سینٹنرکا کہنا ہے کہ کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ ہے،جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی،فائنل ایک اور ہائی اسکورنگ گیم ہوسکتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کھیلا،فائنل میں بھی ایک زبردست میچ کی امید ہے ،ہم نے ابھی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی ،فائنل سے پہلے ہمیں تیاری کا اچھا وقت مل گیا۔

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کو کافی انجوائے کرتے ہیں ،کراچی اور لاہور کے تماشائی بہت اچھے ہیں،لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصدتماشائی ہمارے خلاف ہی ہونگے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے بہت پرجوش ہیں، محمد رضوان

ہم نے 3 دن میں 2میچ کھیلے تو تھوڑی تھکن ضرور تھی،کراچی میں اچھا آرام مل گیا،راچن رویندرا اب بہتر محسوس کررہے ہیں،ہم جلد بازی میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتے،انکی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔

مزید خبریں