اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تین ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ کیلئے قومی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کیخلاف قومی پلیئنگ الیون میں2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،حارث رئوف کی جگہ محمد حسنین جبکہ کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان ، سلمان علی آغا ،بابر اعظم،فخر زمان،طیب طاہر،خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ ،ابرار احمد بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں،پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان میچ بدھ کو کراچی میں شیڈول ہے۔
دوسری جانب قومی فاسٹ بالر حارث رؤف تین ملکی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے،ان کی جگہ عاکف جاوید کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو میڈیکل پینل نے مزید آرام کا مشورہ دیا ،وہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے،عاکف جاوید کو صرف تین ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سی ڈی اے مزدور یونین کی ریفرنڈم میں شاندار کامیابی، چوہدری محمد یٰسین اور ٹیم کو مبارکباد