کراچی (میاں خرم شہزاد) سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام پہلی سندھ پنک گیمز 2025 کا آغاز ہو گیا . مہمان خصوصی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے سندھ پنک گیمز 2025ء کا افتتاح کیا . تاریخ میں پہلی مرتبہ کھیلوں میں خواتین کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں سندھ پنک گیمز ہفتہ شروع کیا ہے ۔ وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پنک گیمز خواتین کے کھیلوں کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم اقدام ہے، ان گیمز کے ذریعے خواتین کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع ملے گا۔ ملک میں پہلی بار سندھ اسپیشل چلڈرن یوتھ کلب بنانے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 773ویں عرس کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے اقدامات کا اعلان