اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دیکر سیریز4-1 سے جیت لی۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔
بھارت نے مقررہ اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
بھارتی اننگز کی خاص بات ابھیشک شرما کی بلے بازی تھی،انہوں نے13چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 135 رنزبنائے۔
ابھیشک شرما ٹی 20 میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے،اس کے علاوہ وہ ٹی 20میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بلے باز بھی بن گئے۔
مزید پڑھیں: بھارت کی من مانی ، انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے آئی سی سی قانون توڑنے پر اتر آیا
انہوں نے اس میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کیں ، شاندار بلے بازی اور گیند بازی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، جبکہ ورون چکر ورتی 14 وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔