اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) جھافر کرکٹ لیگ سیزن 4 اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ جے سی ایل کا فائنل ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں نمبلی میرا لیپرڈ اور کے آر جے کے درمیان کھیلا گیا۔ اس لیگ میں کل 26 ٹیموں نے حصہ لیا اور نمبلی میرا لیپرڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل میچ کے دوران سیاسی، سماجی شخصیات اور بیوروکریٹس نے شرکت کی اور اختتامی تقریب کو جاذبیت بخشا۔ اختتامی تقریب میں ایم این اے مسلم لیگ نون انجم عقیل خان، اسلام آباد چیمر آف کامرس کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری ناصر، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ایم این اے علی محمد خان، سلیم خان اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ناصر اعوان، سردار جلیل الرحمن، سردار محمد اسد، ملک سجاد، سردار شیراز، سردار عامر، سردار ایاز، سردار شمریز، جاوید قریشی، طارق قریشی، سردار حمید، سردار ارشد، سردار عمر دراز، سردار وقار ترنول، سردار زراب، سردار شیراز اور سردار نعیم نے شرکت کی۔
تمام شریک افراد نے فائنل میچ کا بھرپور لطف اٹھایا اور کھیل کی خوبصورتی کو سراہا۔ اس موقع پر فائنل جیتنے والی ٹیم نمبلی میرا لیپرڈ کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اختتامی تقریب کا مقصد نہ صرف کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینا تھا بلکہ کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ تاخیر کا شکار