پیر,  27 جنوری 2025ء
دوسرا ٹی 20 میچ، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی

چنئی(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی۔

بھارتی شہر چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

انگلشن کھلاڑی جوز بٹلر 54 اور برینڈ کارس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارتی ٹیم نے 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اور 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

 مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا

بھارتی بیٹر تلک ورما نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ تلک ورما نے 5 چھکے اور 4 چوکے مارے۔

میزبان ٹیم نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 28 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں