پیر,  27 جنوری 2025ء
دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان (روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنالیے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ پاکستان کی 2 وکٹیں صرف 5 رنز پر ہی گر گئیں۔ کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اور محمد ہریرہ بھی 2 رنز بنا سکے۔

کامران غلام 13 اور بابر اعظم نے 31 رنز بنائے۔ سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا

میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے کھیل کا پر اعتماد آغاز کیا۔ اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 50 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ نے 52 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل تھی۔

مزید خبریں