پیر,  27 جنوری 2025ء
ملتان ٹیسٹ، پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا

ملتان (روبینہ ارشد) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ کے دوران دلچسپ ریکارڈ بن گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں ملتان میں مدمقابل ہیں جہاں دونوں ٹیموں کی پہلے ہی دن 10، 10 وکٹیں گرگئیں اور یوں پاکستان میں پہلی بار ایک ہی دن میں 20 وکٹیں گرنے کا دلچسپ ریکارڈ بن گیا ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 19 وکٹیں گری تھیں۔

2004 میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ملتان میں ہی کھیلے گئے ٹیسٹ کے دوسرے دن 18 وکٹیں گری تھیں۔

یاد رہے کہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے بعد قومی ٹیم نے بھی پہلی اننگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کردیا

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 163 بناسکی تھی۔

مزید خبریں