اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ لیے حتمی ٹیم کا اعلان کردیا ھے۔
ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا، تاہم فاسٹ بولر خرم شہزاد پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ٹیم آف دی ائیر 2024 کا اعلان، 3 پاکستانی بھی ٹیم کا حصہ
پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، اسپنرز ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔