پیر,  20 جنوری 2025ء
حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں انڈر 16 فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں کے ٹرائلز مکمل

حافظ آباد (شوکت علی وٹو) فٹبال کے فروغ اور انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں کے لیے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ، ٹی ایس او حافظ آباد فائزہ کنول، ٹی ایس او پنڈی بھٹیاں مشعال فاطمہ، فٹبال کلبوں کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال کے فروغ کے لیے انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور اس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کی انٹر تحصیل ٹیموں کے مابین دو سیمی فائنل میچ 22 جنوری کو حافظ آباد فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ان مقابلوں کے ذریعے علاقائی سطح پر فٹبال کا معیار بڑھانے اور نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسپورٹس گالا نوجوانوں میں کھیل کے جذبے کو فروغ دینے کی اہم کردار ادا کرتا ہے، حافظ محمد بشارت

مزید خبریں