اتوار,  19 جنوری 2025ء
ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومل واریکن نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ملتان(روشن پاکستان نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسپنر جومل واریکن نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ملتان میں کھیلے گئے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ کے دوران جومل واریکن نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ویسٹ انڈیز اسپنر جومل واریکن نے دوسری اننگز میں 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جن میں بابر اعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان کی وکٹیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ، ون ڈے کرکٹ کا نمبر ون بیٹر کون؟

جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے باؤلر بن گئے جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل کوئی ویسٹ انڈیز کا باؤلر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔

مزید خبریں