ملتان(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والا ملتان میں پہلا ٹیسٹ میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
دھند کی وجہ سے ابھی ٹاس بھی نہیں ہو سکا ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ اور ہلکی پھلکی ٹریننگ میں مصروف ہیں، گراؤنڈ سٹاف نے آؤٹ فیلڈ کو خشک کرنے میں مصروف ہیں۔
موسم کی خرابی کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف نے مزید کورز پچ کی سائیڈز پر بچھادیے ہیں، ایمپائرز کچھ دیر بعد موسم کا جائزہ لیکر ٹاس کا فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: مہنگے ٹکٹ پر کتنی قریب سے میچ دیکھا جاسکے گا؟