جمعرات,  16 جنوری 2025ء
چیمپئنز ٹرافی: مہنگے ٹکٹ پر کتنی قریب سے میچ دیکھا جاسکے گا؟

لایور(روشن پاکستان نیوز) ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کیلئے پاکستان میں میچز کے ٹکٹ کی قیمت کم سے کم ایک ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ  25 ہزار روپے تک بتائی جارہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں ایک ہزار روپے کے ٹکٹ پر شائقین کرکٹ میچ مڈ وکٹ کے انکلیوژر پر، 3500 کے ہزار کے ٹکٹ پر وائڈش لانگ آن ایریا پر،7 ہزار کے ٹکٹ پر  وی آئی پی انکلیوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔

میچ کا مہنگا ترین ٹکٹ 12 ہزار کا ہوگا جس کیلئے شائقین کرکٹ کو نئی بلڈنگ کے ساتھ بنائے گئے انکلیوژر سے میچ دیکھنے کا موقع ملے گا، یہ جگہ پلیئرز کو دیکھنے کے خواہشمند شائقین کرکٹ  کیلئے بھی سب سے بہترین جگہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: افغانستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

مزید خبریں