اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم معروف کھلاڑی عمران خان کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
بابراعظم کے پاس عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے، سابق کپتان عمران خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 977 رنز کے ساتھ پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 676 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں عمران خان کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 302 رنز کی ضرورت ہے۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں: عمران خان سیاسی قیدی ہیں ، رہائی ملنی چاہئے ، بیرسٹر گوہر