اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا 2025 کے مقابلہ جات کا انعقاد بروز منگل اور بدھ کو اسلام سپورٹس کمپلیکس میں حافظ محمد بشارت مرکزی صدر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ صدارت منعقد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں جڑواں شہروں کے 40 سے زائد نجی تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات شرکت کریں بے۔ یہ اسپورٹس گالا نوجوانوں میں کھیل کے جذبے کو فروغ دینے اور انہیں صحت مند رہنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کوشش ہے۔
کھیل کے مختلف ایونٹس میں فٹ بال، ریسز، ایتھلیٹکس اور رسہ کشی کے مقابلہ جات ہوں گے۔
صدر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی حافظ محمد بشارت کا یہ کہنا تھا کہ ان مقابلہ جات کے ذریعے طلبہ نہ صرف کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون اور اعتماد کو بڑھا سکیں گے۔ اسپورٹس گالا میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کے درمیان سہہ ملکی سیریز کا مقام تبدیل، اب کہاں کھیلی جائے گی؟