لاہور :(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روزمیں متوقع ہے ، اسکواڈ کیلئے قومی سلیکٹرزپہلےہی مشاورت مکمل کرچکے ہیں اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف بھی اسپنرزکے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت عملی تیار ہے،ایک سے دو نوجوان بیٹرز بھی اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں تاہم اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نعمان علی پہلے ہی اسکواڈ میں شامل ہیں ،اسکواڈ میں ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی ہوگی لیکن فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ انجری کے باعث صائم ایوب اورحسیب اللہ اسکواڈ سے باہرہوچکے ہیں تاہم امام الحق کے کم بیک کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا