جمعه,  10 جنوری 2025ء
صائم ایوب کا چیک اپ کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کا چیک اپ کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔

صائم ایوب کی آج اسپیشلسٹ ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈ فرن سے اپوانمنٹ طے تھی جبکہ ان کا گزشتہ روز بھی سینٹرل لندن کی ایک کلینک میں معائنہ کیا گیا تھا۔

جمعرات کے روز قومی کھلاڑی صائم ایوب کا لندن میں دوسرا چیک اپ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد وہ ہسپتال سے روانہ ہوگئے ہیں۔

ہسپتال سے روانگی کے وقت گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایا ٹخنہ بہتر ہے اور ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں۔

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔

اس موقع پر قومی ٹیم اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے صورتحال کافی بہتر ہے، سرجری اگر ہوئی تو کب ہو گی یہ میڈیکل پینل ہی بتائے گا۔

مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی ، یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر علاج کیلئے انہیں لندن بھیجا گیا ہے۔

مزید خبریں