اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سُپر لیگ 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ایونٹ کیلئے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
تین فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آٹھ، آٹھ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جبکہ کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے سات، سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا، پی ایس ایل نائن میں سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کپتان تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا اور اب وہ پہلی مرتبہ ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔
مزید پڑھیں: پے درپے شکست ، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، پی ایس ایل ٹین کیلئے 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ سائن کیا ہے، ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔