اتوار,  05 جنوری 2025ء
چیمپئنز ٹرافی ، فخر زمان ، امام الحق اور شاداب خان کی ٹیم میں واپسی متوقع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں تین پرانے کھلاڑیوں فخر زمان، شاداب خان اور امام الحق کی واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں واحد وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ اس بڑے ایونٹ میں 4 فاسٹ بائولرز شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں؛ نئے سال کا آغاز ، جنوبی کوریا میں جشن کے بجائے سوگ منایا گیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں 3 اسپنرز کی بھی شمولیت کا امکان ہے ، اس کے علاوہ اسکواڈ میں 7 بیٹرز کو رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں