جمعه,  03 جنوری 2025ء
محمد عباس نے جنوبی افریقہ کے خلاف 26 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آبا(روشن پاکستان نیوز)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عباس نے جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے 26 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

محمد عباس جن کی انٹرنیشنل کرکٹ میں تین سال بعد واپسی ہوئی تھی انہوں نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کا شکار کرکے اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔

 مزید پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

محمد عباس سے قبل 1998 میں مشتاق احمد نے ڈربن میں 78 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

وقار یونس نے چھ مارچ 1998ء کوجنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 78 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی جبکہ دوسری اننگز میں 55 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید خبریں