هفته,  28 دسمبر 2024ء
سنچورین: جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز پر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 90 رنزکی برتری حاصل

سنچورین(روشن پاکستان نیوز) hello salam ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کے خلاف 90 رنزکی برتری حاصل کرلی۔

سنچورین میں ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے 82 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، کپتان ٹیمبا باووما اور ایڈین مارکرم نے چوتھی وکٹ پر 70 رنز جوڑے، باووما 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ پر مارکرم اور بیڈہنگھم کے درمیان 42 رنز کی شراکت ہوئی، بیڈہنگھم نے 30رنز بنائے، ویرینی اور مارکو ینسین دو، دو اور رابادا 13 رنز بناسکے۔

آخری وکٹ کی شراکت میں بوش اور پیٹرسن نے 47 رنز کا اضافہ کیا، کوربن بوش نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز  بنائے ۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنزبناکر آؤٹ ہوئی اور پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، دو کھلاڑیوں کو عامر جمال نے آؤٹ کیا۔

کھیل کا پہلا روز:

کھیل کے پہلے روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں کامران غلام نمایاں بیٹ رہے، ا نہوں نے 71 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے ، 1 چھکے کی بدولت 54 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ 36 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود 17 رنز بنا چکے تھے، ان کے بعد نوجوان بیٹر صائم ایوب 40 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں؛ سنچورین ٹیسٹ کا پہلاروز: جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے مگر انہوں نے ٹیسٹ میچ میں اپنے 4000 رنز مکمل کرلیے، پاکستان ٹیم کو چوتھا نقصان 56 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب سعود شکیل 14 رنز اسکور کئے۔

ان کے بعد کامران غلام 137 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے پھر محمد رضوان 142 کے مجموعی اسکور پر 27 رنز پر چلتے بنے، عامر جمال 28 رنز بنا کر 189 کے مجموعی اسکور پر بوش کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور پھر اگلے ہی اوور میں پاکستان ٹیم کو سلمان علی آغا کی صورت میں نقصان اٹھانا پرا جو 18 رنز بنا سکے تھے۔

سلمان علی آغا کے بعد نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور پھر 211 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد 11 رنز کر پولین کی جانب لوٹے، محمد عباس 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹریسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کاربن بوش کے حصے میں 4 وکٹ آئی اور مارکو جانسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم نے کھیل کے پہلے کے اختتام تک 22 اوورز کی بدولت 3 وکٹ حاصل کی، خرم شہزاد نے 2 اور ،محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو میدان بدر کیا

مزید خبریں