جمعه,  27 دسمبر 2024ء
ویرات کوہلی نے نوجوان بیٹرسیم کونسٹاس کو ٹکرماردی

دلی (روشن پاکستان نیوز)میلبرن ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس کو ٹکر مار دی۔ 19 سالہ بیٹر سے الجھنے پر کوہلی سخت تنقید کی زد میں آگئے۔۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران ویرات کوہلی بیٹر سے ٹکرائے۔ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ عثمان خواجہ اور امپائرز نے معاملہ ختم کروایا۔

مزید پڑھیں؛ دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی کی جانب سے ویرات کوہلی کو سخت سزا ملنے کا امکان ہے۔ واقعے کے اگلے ہی اوور میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بیٹر نے جسپریت بمرا کی ایک اوور میں 18 رنز کی پٹائی بھی کردی۔

مزید خبریں