اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر بھی فارمولا طے پاگیا ہے، 2027ء تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے 2028ء ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی ہے۔ 2028ء ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہو گا۔
مزید مڑھیں؛نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان بھارت کا فیوزن فارمولا اپلائی ہو سکتا ہے
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان بورڈ کرے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کو آئی سی سی سے باضابطہ منظوری دلائی جائے گی۔