اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں؛سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔
واضح رہے کہ عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔