جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بلاوائیو(روشن پاکستان نیوز)  زمبابوے نے دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے توہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ نمی کے باعث پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: فرسٹ کلاس کرکٹ میں محمد عباس نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بھی پہلا میچ ہار کر پھر سیریز جیت گئے۔ ابرار احمد اور طیب طاہر آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں