پرتھ(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹرلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔
پہلے ٹیسٹ میں چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم 534 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 238 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
پرتھ ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھا رت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 104 رنز بناسکی۔
بھا رت نے دوسری اننگز 487 رنزپر ڈیکلیئر کی اس وقت اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، اس طرح بھارت نے جیتنے کے لئے 534 رنز کا ہدف دیا تھا۔
مزید پڑھیں: فرسٹ کلاس کرکٹ میں محمد عباس نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا
ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم238 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے میچ 295 رنز سے جیت لیا،میچ میں بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں یشوی جیسوال 161 رنز، ویرات کوہلی 100 رنزجبکہ کے ایل راہول 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے ایڈلیڈ میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔