جمعرات,  21 نومبر 2024ء
انورکمال برکی کے ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ آمد کو سپورٹس حلقوں نے خوش آئند قرار دیا

کوہاٹ(احمد خٹک) ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ انور کمال برکی کے کوہاٹ میں تعیناتی کے ساتھ ہی کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے متحرک اور سرگرم نظر آئے، ریجنل سطح پر کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ریجنل عوام کو مختلف تفریحی سرگرمیوں کے میسر ہونے کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے اہتمام کا فیصلہ کر لیا اس کے علاوہ ریجنل سپورٹس کمپلیکس اور ذیلی گراؤنڈز کے لیے ریجنل پالیسیوں کی تبدیلی کے اقدام پر بھی کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے کافی پزیرائی ملی اور سراہا گیا، جبکہ عوامی مفاد کے لیے سرکاری اداروں کے آپس میں بہترین کورڈینیشن اور انڈرسٹینڈنگ کے ڈیولیپ ہونے کے لیے ٹورنامنٹ بھی زیر غور ہونے کے آئیڈیا کو بھی کافی سراہا جا رہا واضح رہے کہ انور کمال برکی خود انٹرنیشنل اتھلیٹ رہ چکا ہے جبکہ مختلف اضلاع اور ریجن کے سپورٹس آفیسر کے عہدوں پر بھی کام کرنے کے وجہ سے گراس روٹ سے لے کر کھلاڑیوں کے مسائل سے لے کر انتظامی امور سے خوب واقف ہے جسکی سے کوہاٹ ریجن میں انکی آمد کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

مزید خبریں