جمعرات,  14 نومبر 2024ء
چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ، دیگر ٹیمیں آ سکتی ہیں ، بھارت کو کیا مسئلہ ہے ؟ پی سی بی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتی ہدایت پر چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر آئی سی سی کو جوابی خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات مانگ لیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں نہ کھیلنے کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں ، بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، اس کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔

مزید پرھیں: بھارت کا انکار ، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ، تقریب منسوخ

مزید خبریں