جمعه,  22 نومبر 2024ء
پاکستان کیخلاف سیریز، آسٹریلیا نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

میلبرن(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے۔ جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کے خلاف جاری ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ سے آسٹریلیا کے کئی سینئیر کھلاڑی مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کھیلنے سے محروم رہیں گے۔ کیونکہ انہیں بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے کپتان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوش انگلس ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کے لازمی رکن ہیں۔ انہیں آسٹریلیا اے سمیت ڈومیسٹک میں کپتانی کا تجربہ ہے۔

سینئیر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث فاسٹ باؤلر زاویئر بارٹلیٹ اور اسپینسر جانسن کو وکٹ کیپر بیٹر جوش فلپ کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں