بدھ,  04 دسمبر 2024ء
فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبال کھلاڑی جانبحق، ویڈیو دیکھیں خبر میں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انڈونیشیا کے مقامی کلب کے میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گر گئی اور فٹبالر جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی جاوا کے شہر بنڈونگ میں مقامی کلبوں کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران گزشتہ روز ایک کھلاڑی پر آسمانی بجلی گر گئی۔
واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرتی ہے اور وہیں ڈھیر ہوجاتی ہے۔
آسمانی بجلی گرنے والے فٹبالر کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔35 سالہ فٹبالر کی شناخت سبطین کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ ایک سال کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی ایک نوجوان فٹبالر میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید خبریں