منگل,  22 اپریل 2025ء
دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان(روشن پاکستان نیوز)  دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے۔ سب کھلاڑی بہت پرجوش ہیں اور ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچ دیکھتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے اور بہترین کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔ وکٹیں لینا اسپنرز کی ذمہ داری ہے اور امید ہے کامران غلام کا ڈیبیو یادگار ہو گا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کامیابی ملی۔

پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہو گا جبکہ 3 اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ، بھارت سمیت مختلف ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے

اس کے علاوہ عامر جمال، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

ٹیم میں کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیلیں گے۔ قومی ٹیم میں سے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں