اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پیر 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے اسکوائر پر 13 پچز موجود ہیں، اطلاعات کے مطابق پچز پر سے گھاس ہفتے کو صاف کی جائے گی، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ 11 رکنی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔
انگلینڈ پاکستان کے درمیان دسمبر 2022 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، یہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کا ڈیبیو ٹیسٹ تھا جہاں دائیں ہاتھ کے لیگ بریک گگلی بولر نے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 دن پریکٹس کے بعد جمعے کو پاکستان ٹیم نے آرام کیا، جب کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کو شکست ، بھارت نے تیز ترین بیٹنگ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی