جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  اگر کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کیخلاف ٹیسٹ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے، اس حوالے سے بورڈ نے مجھ سے اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 رنز سے شکست

یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران شکیب الحسن کو قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں