بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
پی سی بی کا کنکشن کیمپ ، بابر اعظم اور شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں کنکشن کیمپ اختتام پذیر ہو گیا جس میں منیجمنٹ نے ٹیم میں اتحاد پر زور دیا۔

نجی ٹی کے مطابق کے مطابق پی سی بی کنکشن کیمپ میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ کامیابی اسی صورت میں ممکن ہو گی جب تمام کھلاڑی ایک ٹیم ہو کر کھیلیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو بتایا گیا کہ آپ سب کھلاڑی  تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں، آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کی میزبانی میں اسٹریٹجک کنکشن کیمپ ، چیئرمین محسن نقوی ، کوچز اور کرکٹرز شرکت کرینگے

 کیمپ میں کپتانوں کی تبدیلی نہ کرنے کا بھی عندیہ سامنے آیا، پی سی بی نے  بابر اعظم کو وائٹ اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کھلاڑی کو ڈراپ  ہونے اور کپتانی سے ہٹانے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں