اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کل پیر کو اسٹریٹجک کنکشن کیمپ کی میزبانی کرے گا۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ کیمپ کا مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے واضح ویژن قائم کرنا ہے، کیمپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، کوچز اور کرکٹرز شریک ہوں گے۔
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہم سب ایک ہی مقصد کی طرف کوشاں ہیں، پاکستان کرکٹ کا معیار بلند کرنا اور جیتنے کا کلچر پیدا کرنا ہے۔
وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ ہم وائٹ بال کرکٹ میں اپنے نقطہ نظر کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے ، کیمپ کا مقصد بین الاقوامی مقابلوں کے اعلیٰ درجے کے معیارات کو پورا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ جیسن گلیسپی رات گئے نجی پرواز کے ذریعہ آسٹریلیا سے لاہور پہنچے ہیں ، جیسن گلیسپی کل ہونیوالے کنکشن کیمپ میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت اور بنگلادیش کرکٹ سیریز کے دوران جھوٹا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔