جمعه,  20  ستمبر 2024ء
ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ 1-2 سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا۔

قبل ازیں اپنے چوتھے لیگ میچ میں چین کو 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں چین اور جاپان کو شکست دی تھی جبکہ کوریا اور ملائیشیا کے خلاف اس کا میچ برابر ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی ناقص کارکردگی،ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے بھی باہر

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News