هفته,  07  ستمبر 2024ء
پاک-بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )پاک-بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 4500 افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز سٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں گشت کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک-بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے 4500 افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز سٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں گشت کر رہی ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، راولپنڈی پولیس کرکٹ میچز کی بہترین سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ پاک، بنگلہ دیش کرکٹ میچز کے دوران موثر اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News