منگل,  22 اپریل 2025ء
پنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیشی بلے باز شاہینوں کے آگے بے بس، 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی بلے باز شاہینوں کے آگے بے بس دکھائی دینے لگے، تیسرے دن کے آغاز میں 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 روزہ ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ جاری ہے۔ تیسرے دن کے آغاز میں ہی بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم 10 اوورز کے اندر ہی پاکستانی گیند بازوں کا شکار ہوگئی۔

بنگلہ دیش نے تیسرے دن کا آغاز بغیر کوئی وکٹ گرے 10 رنز سے کیا۔ خرم شہزاد نے چھٹے اوور میں ذاکر حسن کی پہلی وکٹ لے کر پاکستان کو کامیابی دلائی، ذاکر حسن 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خرم شہزاد نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے آٹھویں اوور کی پہلی اور چوتھی گیند پر دو بنگلہ دیشی بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ شادمان اسلام 10 اور نجم الحیسن شنتو 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اگلے ہی اوور میں پاکستانی گیند باز میر حمزہ نے پہلی ہی بال مومن الحق کو کیچ آؤٹ کیا۔ پہلے ٹیسٹ میں 197 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے مشفق الرحیم بھی صرف 3 رنز بنا کر 11 اوور میں میر حمزہ کی گیند کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کون سا ریکارڈ بناسکتے ہیں؟

شکیب الحسن بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے، خرم شہزاد نے 12 اوور کی تیسرے گیند پر شکیب الحسن کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین لوٹایا۔

اس طرح بنگلہ دیش کی 6 وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے جبکہ پاکستان کو 247 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں